• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 606216

    عنوان:

    درج ذیل ناموں کے معنی کیا ہیں؟

    سوال:

    کیا فرماتے علماء اکرام و مفتیان عظام و شرح متین اس مسئلہ کے بارے میں کیا ظافرہ،ریہام،رملہ،ریمہ ہنادی،ابتہال یہ بچیوں کے نام رکھ سکتے ہیں؟ اور ان جمیع ناموں کے معنی بھی بتائیں۔ عند اللہ ماجور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 606216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:141-104/N=2/1443

     (۱، ۲): ”ظافرہ“ کے معنی ہیں: فتح مند اور کام یاب،” رملہ“: ایک صحابیہ کا نام ہے، نیز ام الموٴمنین حضرت ام حبیبہ کا بھی اسم گرامی ہے اور اس کے اصل معنی ہیں: ریت کا ایک ٹکڑا، اور ”ابتہال“: رونا اور گڑگڑانا، یہ تینوں نام بچیوں کے لیے درست ہیں اور ان میں سب سے اچھا ”رملہ“ (را کے زبر اور میم کے سکون کے ساتھ)ہے، اور ”ریہام“، ”ریمہ“ اور ”ہنادی“ کے معنی مجھے معلوم نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند