• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 605331

    عنوان:

    كیا رفقہ نام ركھنا بہتر ہے؟

    سوال:

    جی ایک بچی ہے اس کی نام ایشال ہے اور ایشال کا معنی نہیں ہے اس لیے ہم اس پر نام تبدیل کر کے رفقہ رکنا چاہتے ہے کیا رفقہ نام بہتر ہے جیسے صحابیات کی نام ہے اور رفقہ کا معنی کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 605331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1072-841/L=11/1442

     ”رفقہ “ کے معنی معیت اور ساتھ رہنے کے ہیں یہ نام رکھ سکتے ہیں؛ تاہم بہتر ہے کہ اس کی جگہ حضراتِ صحابیات کے ناموں مثلا: صفیہ حبیبہ میمونہ، خدیجہ ،فاطمہ ،خنساء، اسماء، امیمہ، عائشہ، عاتکہ، ملیکہ، زینب، سودہ ، جویریہ وغیرہ میں سے کوئی نام بچی کے لیے تجویز کرلیں، ”رفقہ “ نام حضراتِ صحابیات کے ناموں کی طرح بہتر نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند