• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161331

    عنوان: نام كے بعد میں محمد لگاسكتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: میرا نام " محمد صبیح الحق ہے ،میرے والد مرحوم کا نام محمد منسورل حق ہے ،جیسے کہ بر صغیر میں نام کے آگے محمد لگاتے ہیں، میرے بھی نام کے آگے محمد ہے لیکن میرا نام صبیح ہے ،اب میں نے اپنے بیٹے کا نام شیزان محمد صبیح رکھا ہے ، اس کا نام شیزان محمد اور ساتھ میں میں نے اپنا نام صبیح جوڑ دیا ہے ،شیزان محمد صبیح..کیا شیزان کے بعد محمد جوڑنا صحیح ہے ؟محمد میں نے اس لئے جوڑا ہے کیوں کہ میں چاہتا ہوں اس کے نام کے ساتھ محمد ہو،اور ۱ وجہ یہ بھی ہے کہ شیزان نام کا صحیح عربی معنی پتا نہیں چل رہا تھا، عربی میں ۱ نام شیزہ ہے جو لڑکی کا نام ہے ،اسی لئے میں نے اس کا نام شیزان محمد رکھا اور ساتھ میں اپنا نام صبیح ،کیا یہ نام صحیح ہے ؟ کیا نام کے بعد محمد لگانا صحیح ہے ؟اس کا عقیقہ ہو چکا ہے ۔

    جواب نمبر: 161331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1004-932/M=8/1439

    ”شیزان“ کا معنی ہمیں کتب لغت میں نہیں مل سکا، اس کی جگہ کوئی دوسرا مناسب نام رکھ لیں تو بہتر ہے، ”محمد“ نام کے بعد بھی لگاسکتے ہیں لیکن اچھا یہ ہے کہ شروع میں لگائیں اپنے بیٹے کے لیے ان ناموں میں سے کوئی تجویز کرسکتے ہیں حسان، سلمان، صفوان، ذکوان وغیرہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند