• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 156100

    عنوان: کیا سدرہ کسی صحابیہ کا نام بھی ہے ؟

    سوال: ابیھا نام کے کیا معنی ہیں؟ نیٹ پر اس کے بارے میں یہ کہا جا رھا ہے کہ اس کا مطلب ہے اپنے باپ کو پیاری، اپنے باپ کا 1 ماں کی طرح خیال رکھنے والی،جنت کی چژیا، نیز یہ کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ابیہا کہ کر پکارتے تھے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ 2) کیا سدرہ کسی صحابیہ کا نام بھی ہے؟3)حرا مکہ مکرمہ میں 1 غار کا نام ہے،لفظ حرا کے معنی بتا دیجئے۔

    جواب نمبر: 156100

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:260-365/H=4/1439

    (۱) نیٹ پر جو کچھ کہا جارہا ہے ہمیں اس کی صراحت کہیں نہیں ملی۔

    (۲) الإصابة فی تمییز الصحابة: ۵/۱۷۴میں سدرہ نامی صحابیہ عورت کا تذکرہ ملتا ہے۔

    (۳) حراء کے معنی جانب کے آتے ہیں کذا فی القاموس الوحید۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند