• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 51016

    عنوان: لڑکی کے نام کے معنی

    سوال: راحیمین نام کے کیا معنی ہیں اور یہ نام لڑکی کا رکھا جاسکتا ہے ۔ اوربرائے کرم اپنے مشورے سے نوازیں کہ مندرجہ ذیل ناموں میں سے لڑکی کے لیے کون سا نام رکھا جائے ۔ (Rahimeen) راحیمین (HADIYA)ہادیہ (KULSOOM)کلثوم (FATIMA JABEEN) فاطمہ جبیں برائے مہربانی ان ناموں کے معنی بھی تحریر فرمادیں۔

    جواب نمبر: 51016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 338-338/M=4/1435-U راحمین کے معنی ہیں ”رحم کرنے والے مرد“ لڑکی کے لیے یہ نام مناسب نہیں، اس نام کے علاوہ مذکورہ تینوں نام (ہادیہ، کلثوم، فاطمہ جبیں) بہت عمدہ ہیں، ان میں سے کوئی بھی نام لڑکی کے لیے تجویز کرسکتے ہیں: ہادیہ کے معنی ہیں: راستہ بتانے والی، راہنمائی کرنے والی، کلثوم کے معنی ہیں: (۱) چہرے اور رخسار پر گوشت۔ (۲) جھنڈے کے سرے پر ریشم کا ٹکڑا (القاموس الوحید) اورفاطمہ کے معنی دودھ چھڑانے والی، دودھ پلانے والی، جبیں کے معنی پیشانی (ام کلثوم اور فاطمہ یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں کے نام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند