• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 48601

    عنوان: اسلامی نام

    سوال: آنے والے مہینے میں ولادت کی امید ہے ، ان شاء اللہ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا درج ذیل ناموں کے معنی اچھے ہیں ؟لڑکے کے لیے ”نصیب“(Nusaib)،”نشیط“ اور لڑکی کے لیے ” نقیہ ، نوشہ اور نسمہ “۔

    جواب نمبر: 48601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1420-1411/N=12/1434-U نُصَیب (صاد مہملہ کے ساتھ): اچھا نام ہے اور یہ ایک صحابی کا نام ہے (تاج العروس: ۴/۲۸۱ والاصابہ فی معرفة الصحابہ: ۳/۱۸۸) اور اس کے معنی ہیں: چھوٹا حصہ، چھوٹی علامت وغیرہ۔ نَشِیط: یہ بھی اچھا نام ہے اوراس کے معنی ہیں: چست وپھرتیلا، ہشاش بشاش۔ اور لڑکی کے ناموں میں ، نَقِیّہ: اچھا نام ہے اور اس کے معنی ہیں: صاف وستھری لڑکی، خوبصورت لڑکی۔ اور نَصُوحا: یہ اصل نَصُوح لفظ ہے، اسکے معنی ہیں: خیر خواہی کرنے والا یا والی، نصیحت کرنے والا یا والی، الف کے ساتھ یہ کوئی مناسب نام نہیں ہے، اور عربی میں نِسْمہ: نون کے زیر کے ساتھ نہیں آتا ہے البتہ نون اور سین کے زبر کے ساتھ آتا ہے اور اس کے معنی ہیں: روح، جان، جاندار مخلوق خواہ انسان ہو یا کوئی جانور، غلام، باندی وغیرہ، یہ بھی مناسب نام نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند