• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603660

    عنوان:

    لبابہ - نام رکھنا کیسا ہے؟ 

    سوال:

    لبابہ - نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے معنی بتائیں- شکریہ

    جواب نمبر: 603660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 615-503/D=08/1442

     اَللُّبُّ: کے معنی ہر چیز کا خالص اور منتخب حصہ۔ مغز ، عقل۔

    لُبَابُ القوم: کے معنی برگزیدہ شخص، شریف و منتخب سردار۔

    ابولبابہ: ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے۔

    لبابہ اور ابولبابہ دونوں نام رکھ سکتے ہیں، اچھا نام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند