• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 6049

    عنوان:

    میرا نام تنزیلہ ہے (مذکر تنزیل) میری والدہ نے یہ نام رکھا تھا اور مجھے اپنا نام عزیز بھی ہے لیکن ایک بار میری ایک استانی نے کہا کہ یہ نام اچھا نہیں ہے اس کو بدل دینا چاہیے۔ کیا یہ درست ہے میں تو اپنا نام تبدیل نہیں کرنا چاہتی۔ مہربانی سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 934=987/ د

    تنزیلہ کے اندر کوئی معنوی خوبی جونام رکھنے کے لیے پسندیدہ ہو، نہیں ہے۔ اس لیے نام تبدیل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں اور اگر نام بدلنے میں قانونی یا کاغذی دشواری کا اندیشہ ہو تو صرف پکارنے کے لیے دوسرا اچھا نام جو حضرات صحابیات رضوان اللہ عنہم کا یا نیک بیبیوں کا ہو رکھ لیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند