• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146702

    عنوان: راحت. راخت نام كے بارے میں

    سوال: میری دو بہنیں ہیں، ایک کا نام .راحت. راخت ہے اور دوسری نام سمر. ثمر. ہے ، کیا یہ نام جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 146702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 217-173/SN=3/1438

     

    آپ نے ایک ساتھ دو دو لفظ یعنی راحت بالحاء اور راخت بالخاء، اسی طرح ”سمر“ بالسین اور ”ثمر“ بالثاء لکھا، اب معلوم نہیں کہ ہر ایک بہن کا نام دو کلمات پر مشتمل ہے؟ یا سوال میں اس طرح مکرر لکھنے کی کوئی اور وجہ ہے؟ بہرحال ”راحت“ اور ”ثمر“ یہ دونوں نام صحیح ہیں، انہیں رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ لیکن لفظ ”راخت“ لغت میں نہیں ملتا اسی طرح ”سمر“ کا بھی کوئی ایسا معنی نہیں ہے جو ”نام“ کے لیے موزوں ہو؛ کیوں کہ ”سَمَر“ کہتے ہیں رات میں باتیں کرنے والے کو، نیز ببول کے درخت کو بھی ”سمر“ کہا جاتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ دونوں معنی نام کے لیے کوئی خاص موزوں نہیں ہیں؛ اس لیے ”راخت“ اور ”سَمَر“ (بالسین) نام نہ رکھا جائے تو بہتر ہے؛ باقی اگر رکھ لیا گیا تو بدلنا کوئی واجب و ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند