• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 62893

    عنوان: ہم اپنے گھر میں لڑکی کا نام ”تہنیت “رکھنا چاہتے ہیں ، میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ نام اسلامی شریعت اور حدیث کے مطابق رکھنا درست ہے؟کیا یہ نام حدیث میں کہیں آیا ہے اور اس نام کے معنی کیا ہے؟

    سوال: ہم اپنے گھر میں لڑکی کا نام ”تہنیت “رکھنا چاہتے ہیں ، میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا یہ نام اسلامی شریعت اور حدیث کے مطابق رکھنا درست ہے؟کیا یہ نام حدیث میں کہیں آیا ہے اور اس نام کے معنی کیا ہے؟

    جواب نمبر: 62893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 272-277/H=3/1437-U ”تہنیت“ کے معنی مبارکبادی دینا ہے، مبارک بھی مراد لیا جاسکتا ہے، بیٹی کا نام اگر تہنیت تجویز کرلیں تو کچھ حرج نہیں، اگرچہ کسی صحابیہ یا کسی بزرگ عورت کا یہ نام کہیں دیکھنا ہمیں محفوظ نہیں تاہم قرآن وحدیث کے خلاف بھی نہیں بلکہ اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند