• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601626

    عنوان:

    سبحان اللہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سُبحان اللہ نام رکھنا کیسا ہے ؟براے مہربانی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 307-253/M=04/1442

     سبحان اللہ یہ نام نہیں ہے یہ ایک تسبیح ہے جس کا معنی ہے اللہ کی پاکی بیان کرنا، بچے کا نام ایسا ہونا چاہئے جس میں نام رکھنے کے اعتبار سے معنویت ہو، اس لیے سبحان اللہ کے بجائے کوئی دوسرا بامعنی نام رکھنا مناسب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند