• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603114

    عنوان:

    نہیان الرحمن نام کیسا ہے ؟

    سوال:

    میرے دو بیٹے ہیں جن میں ایک کا نام حمدان الرحمن ہے ۔ کیا دوسرے کا نام نہیان الرحمٰن رکھنا درست ہے ؟ براہ کرم ، رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 603114

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:595-387/sn=7/1442

     نہیان الرحمن نام کے لئے موزوں معلوم نہیں ہوتا، آپ اس کی جگہ عبد الرحمن ، عبید الرحمن، احمد الرحمن، حمید الرحمن، ودود الرحمن وغیرہ میں سے کوئی نام تجویز کرلیں تو اچھا ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند