• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 38651

    عنوان: مہین نام كیسا ہے؟

    سوال: میری بھانجی کا نام مہین ہے. کیا یہ نام اسلامی ہے اور یہ نام ٹھیک ہے ؟ مہین کے معنی کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 38651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 213-228/N=6/1433 عربی زبان میں مہین (سیم کے زہر یا پیش کے ساتھ) کے معنی کچھ اچھے نہیں، تاج العروس (۳۶/۲۱۹-۲۲۱) میں مہین (میم کے زبر کے ساتھ) کے درج ذیل معانی مذکور ہیں: (۱) حقیر اور معمولی شخص (۲) کمزور (۳) تھوڑا (۴) وہ دودھ جس کا مزہ بدل گیا ہو (۵) کم سمجھ اور اچھے برے میں امتیاز کی بہت کم صلاحیت رکھنے والا۔ (۲) بدکار شخص اور مہین (میم کے پیش کے ساتھ) کے معنی ہیں: ذلیل و رسوا کرنے والا۔ اور نام کا خواہی نخواہی نام والے پر اثر پڑتا ہے، اس لیے یہ نام ناجائز وحرام تو نہیں، البتہ خلافِ اولیٰ اور غیر مناسب ضرور ہے، نام میں معنی کی خوبی اور بہتری کا لحاظ کرنا چاہیے، حدیث میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ قیامت کے دن اپنے ناموں اور اپنے والد کے ناموں سے پکارے جاوٴگے، اس لیے اچھے نام رکھا کرو (مشکاة شریف، کتاب الآداب، باب الاسامی ، الفصل الثانی، ص:۴۰۸، بحوالہ مسند احمد اور سنن ابوداوٴد) اس لیے بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی بھانجی کا یہ نام بدل دلیں اور کوئی دوسرا بہتر نام رکھوائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند