• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 68934

    عنوان: اللہ کے ولی کو ایصال ثواب کر کے دعا؟

    سوال: سورة فاتحہ پڑھ کر اگر کسی اللہ کے ولی پر ایصال ثواب کیا جائے اور یہ دعا کی جائے کہ (زید یا حامد) کا فلاں کام ہوجائے یا فلاں بیماری ٹھیک ہوجائے،اس بارے میں تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 68934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 24-4/Sd38=1/1438 سورہٴ فاتحہ پڑھ کر اگر کسی اللہ کے ولی پر ایصالِ ثواب کیا جائے اور پھر ان کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے کہ اے اللہ میں فلاں بزرگ کے وسیلے سے دعا مانگتا ہوں کہ میرا فلاں کام ہوجائے یا بیماری ٹھیک ہوجائے تو اس طرح دعا مانگنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند