• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 26168

    عنوان: نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتاہے، اس بارے میں بتائیں۔ میرانام اکبر علی ہے میں اس نام کوبدل کر ’ محمد اکبر علی‘ نام رکھنا چاہتاہوں، یہ پرانا یا نیانام کیسا ہے؟ اور بہتر کونسا ہے؟میرا خیال ہے کہ ’ محمد اکبر علی‘ نام ’اکبر علی ‘ سے بہترہے۔ 

    سوال: نام کا انسانی شخصیت پر بہت اثر ہوتاہے، اس بارے میں بتائیں۔ میرانام اکبر علی ہے میں اس نام کوبدل کر ’ محمد اکبر علی‘ نام رکھنا چاہتاہوں، یہ پرانا یا نیانام کیسا ہے؟ اور بہتر کونسا ہے؟میرا خیال ہے کہ ’ محمد اکبر علی‘ نام ’اکبر علی ‘ سے بہترہے۔ 

    جواب نمبر: 26168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1754=1385-11/1431

    ”اکبر علی“ بھی صحیح نام ہے، اور محمد اکبر علی بھی نام صحیح ہے جس نام کے شروع یا آخر میں محمد یا احمد لگ جائے تو اس نام میں زینت آجاتی ہے، اگر آپ اپنے نام سے پہلے محمد لگانا چاہتے ہیں تو بہت ہی بہتر بات ہے، لگاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند