• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 177718

    عنوان: ”منال“ نام کیسا ہے؟

    سوال: عرض یہ ہے کہ میں اپنی بیٹی کا نام منال رکھنا چاہتا ہوں۔ اس کا معنی بتائیں، کیا منال نام رکھنا ٹھیک ہے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 177718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 709-569/D=08/1441

    ”منال“ کہتے ہیں حاصل شدہ چیز کو۔ معنی تو اس کے برے یا غلط نہیں ہیں۔ لیکن نام کے لئے حضرات صحابہ کرام انبیاء علیہم الصلاة والسلام یا بزرگان دین کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے مثلا یحییٰ ، حذیفہ ، خالد، علقمہ ، سالم، زکریا وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند