• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603084

    عنوان:

    لڑكی كا نام ’’محسوم‘‘ ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    لڑکی کی نام زارہ محسوم رکھ سکتا ہوں؟ اور محسوم کے کیا معنی ہے ؟

    جواب نمبر: 603084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 521-433/M=07/1442

     ”زارہ“ لفظ لغت میں نہیں مل سکا۔ ”محسوم“ کے معنی میں وہ بچہ جس کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو یا ناقص غذا کا شکار ہو (دیکھئے القاموس الوحید)۔ مناسب یہ ہے کہ لڑکی کے لیے کوئی دوسرا عمدہ نام تجویز کرلیا جائے مثلاً صحابیات کے نام پر نام رکھ لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند