• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 25386

    عنوان: کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے کہ اپنے بچوں کے اچھے اچھے نام رکھو کیوں کہ قیامت کے دن ان کو ان کے باپ کے نام سے پکارا جائے گا؟ براہ کرحدیث نمبر کے ساتھ حوالہ دیں۔ 

    سوال: کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے کہ اپنے بچوں کے اچھے اچھے نام رکھو کیوں کہ قیامت کے دن ان کو ان کے باپ کے نام سے پکارا جائے گا؟ براہ کرحدیث نمبر کے ساتھ حوالہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 25386

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1469=1469-10/1431

    مسند احمد اور ابوداوٴد کی روایت ہے: عن أبي الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․ رواہ أحمد وأبوداوٴد (مشکاة شریف: ۴۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند