• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 146607

    عنوان: نوزائدہ بیٹے کے لیے کچھ نام

    سوال: براہ کرم، میرے نوزائدہ بیٹے کے لیے کچھ نام تجویز فرمائیں۔ اس کی تاریخ پیدائش ہے ؛۲۸ اکتوبر بروز جمعہ 8;30صبح ، اور میرے خیال میں محرم کی چھبیسویں تاریخ تھی۔

    جواب نمبر: 146607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 160-134/N=3/1438

     

    آپ درج ذیل ناموں سے کوئی نام اپنے بیٹے کا رکھ دیں، اللہ تعالی آپ کے بیٹے کو نیک وصالح بنائیں اور آپ کے لیے اور آپ کی اہلیہ ؛ بلکہ تمام اہل خانہ کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں :

    عبد اللہ، عبد الرحمن،عبد الرحیم، احمد عبد اللہ،محمد عبد اللہ، محمد عبد الرحمن،محمد احمد، محمد ابراہیم، محمد یحییٰ، محمد ابو بکر، محمد عمر، محمد عثمان، محمد انس، محمد فرقان، محمد عفان،محمد فوزان، محمد صالح، محمد مزمل، محمد سلیمان، محمد سلمان، محمد ثوبان، محمد طلحہ، ابو عبیدہ، محمد طاہر،محمد حذیفہ،محمد خالد، محمد معاویہ، محمد شعیب، محمد صادق، محمد ابراہیم اور محمد صالح وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند