• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163426

    عنوان: فاطمہ نور نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: حضرت، میری ایک گیارہ مہینے کی لڑکی ہے جس کا نام فاطمہ نور ہے۔ جب وہ ۱۷/ جون ۲۰۱۷ ء کو پیدا ہوئی تھی تو میرے والد صاحب نے اس کا نام فاطمہ نور رکھا تھا (فاطمہ میری دادی کا نام اور نور میری پھوپھی کا نام تھا) ۔ پیدائش سے لیکر اب تک اچھے طریقے سے وہ نہیں سو پائی۔ چوبیس گھنٹے میں سے صرف وہ تین سے چار گھنٹے سو تی ہے۔ جب کہ عام طور پر نومولود بچے پورے دن میں ۱۵/ سے ۱۸/ گھنٹے پرسکون نیند سوتے ہیں۔ لیکن میری بچی سونہیں پاتی۔ میرے ذہن میں اس کے متعلق ایک سوال ہے۔ کیا”فاطمہ نور“ نام رکھنے میں کوئی پرابلم تو نہیں؟ میں نے پہلے ہی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا اور میرے پاس ادویات ہیں لیکن دوا بھی اچھی طرح سے کام نہیں کرتی۔ ایک بار جب میں نے اسے دوا کھلائی تو وہ سو گئی صرف آدھے گھنٹے کے لئے۔ بار بار نیند کی دوا کھلانے کی وجہ سے اس کی صحت پر کافی اثر پڑ سکتا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم، میری مدد فرمائیں اگر اس کا نام بدلنا پڑے؟ یا آپ کون سا نام اس کے لئے تجویذ کریں گے؟ یا کوئی اور مسئلہ ہے؟

    جواب نمبر: 163426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1428-1274/L=12/1439

    ”فاطمہ نور“نام رکھنے میں مضائقہ نہیں،لڑکی کا کم سونا نام کی وجہ سے نہیں ہے ،اس کو نام کی وجہ سے سمجھنا محض توہم پرستی اور ٹوٹکا ہے ،اسلام میں ایسے وہم اور ٹوٹکے کی گنجائش نہیں،لڑکی کا کم سونا ہو سکتا ہے کہ اس کوکسی پریشانی کے سبب ہو ،اس لیے بہترہے کہ کسی ماہر طبیب سے رجوع کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند