• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 47972

    عنوان: معاذ نام كی اسپیلنگ كیا ہے؟

    سوال: میں اپنے بیٹے کا نام ” معاذ “ رکھنا چاہتاہوں جو کہ صحابی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا نام ہے تو اب مجھے پتا یہ کرنا ہے کہ کیا اس نام کی اسپیلنگ (Maaz) صحیح ہے؟کیوں کہ میں نے اسی نام کی اسپیلنگ Muaz, Moadh, Muaaz دیکھی ہے تو کیا میں Maaz اسپیلنگ رکھ سکتاہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 47972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1380-1053/B=11/1434-U صحابی کا نام ”مُعَاذ“ میم کے پیش کے ساتھ ہے، اسی نام کے رکھنے میں برکت ہے، اصل اسپیلنگ "Muaaz" ہے "Maaz" نہیں ہے، معاذ کے معنی پناہ کے آتے ہیں، جیسے بولتے ہی معاذ اللہ، خدا کی پنا ہ اور مُعاذ کے معنی ہیں اللہ کی پناہ اور حفاظت میں رکھا ہوا۔ اس لیے یہی نام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند