متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 8259
عرض یہ ہے کہ میرے ایک قریبی عزیز ہیں انھوں نے اپنے بچے کا نام عبدالمعیذ رکھا ہے۔ اس نام کا کیا مطلب ہے؟ اس کے بچے پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟
عرض یہ ہے کہ میرے ایک قریبی عزیز ہیں انھوں نے اپنے بچے کا نام عبدالمعیذ رکھا ہے۔ اس نام کا کیا مطلب ہے؟ اس کے بچے پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟
جواب نمبر: 8259
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1784=1680/د
عبدالمعیذ نام اچھا ہے معیذ، اللہ تعالیٰ کی صفت ہے جس کے معنی ہیں: پناہ دینے والی ذات اور عبدالمعیذ کے معنی ہوئے پناہ دینے والی ذات کا بندہ، بچے پر اس کے اثرات پڑیں گے اس کی برکت سے شیطان اور اس کے شر سے بچہ اللہ کی پناہ میں رہے گا۔ ان شاء اللہ العزیز
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند