• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 23162

    عنوان: چچی زاد بہن سے منگنی ہونے والی ہے اور جلدہی شادی ہوجائے گی۔ اس کا نام ’مونا ‘ہے ۔ میری رائے میں یہ عربی نام ہے اور اس کا معنی ’خوشی“ ہے ۔کیا یہ اسلامی نام ہے؟ اگر نہیں تو میں کیا کروں؟ اگر نام بدلاجائے تو کیا نکاح سے پہلے بدلنا ضروری ہے؟ 

    سوال: چچی زاد بہن سے منگنی ہونے والی ہے اور جلدہی شادی ہوجائے گی۔ اس کا نام ’مونا ‘ہے ۔ میری رائے میں یہ عربی نام ہے اور اس کا معنی ’خوشی“ ہے ۔کیا یہ اسلامی نام ہے؟ اگر نہیں تو میں کیا کروں؟ اگر نام بدلاجائے تو کیا نکاح سے پہلے بدلنا ضروری ہے؟ 

    جواب نمبر: 23162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):988=724-6/1431

    ”مونا“ کوئی اچھا نام نہیں، اگر مونا کی جگہ ”میمونہ“ کردیا جائے تو یہ نام بہتر ہوجائے گا، میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ازواج مطہرات میں سے ایک ہیں۔ نکاح سے پہلے نام بدلنا ضروری نہیں، البتہ اگر بوقت نکاح نام ”میمونہ“ کرلیا جائے تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند