• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165238

    عنوان: بچے كا اذعان نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا میں درج ذیل ناموں سے کوئی نام اپنے مونولود بچے کا رکھ سکتاہوں؛ ازیان(Azyan) ، ازان(izyan)، اذہان(izhan)،اذعان (izaan) ،اشان(Ishaan)، افاد(Ifaad)، شیزان(Shizan)۔ نیز بتائیں کہ ان میں سے کس نام کا معنی سب سے اچھا ہے؟

    جواب نمبر: 165238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1-74/SN=2/1440

    آپ نے جن ناموں کا ذکر کیا ہے ان میں سے صرف ”اذعان “ کا معنی بندے کو لغت میں مل سکا، اس کا معنی ہے ”یقین اور تصدیق“، یہ نام بچے کے لئے تجویز کرسکتے ہیں؛ باقی بہتر ہے کہ حضرات انبیاء ، صحابہ کرام اور امت کی برگزیدہ ہستیوں کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کیا جائے،چند نام یہ ہیں:

    محمد ، ابراہیم ، عبد اللہ ، عبد الرحمن، ابودجانہ ، دِحْیہَ ، نعمان، زبیر ، عبدالقادی، جابر ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند