• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 24348

    عنوان: میر ا نام سعدیہ مسعود ہے،میں نے سناہے کہ سعدیہ نام کے لوگوں پر پر بہت آزمائش ہے ، کیا یہ بات درست ہے؟ کیا میں اپنا نام بدل دوں؟ 

    سوال: میر ا نام سعدیہ مسعود ہے،میں نے سناہے کہ سعدیہ نام کے لوگوں پر پر بہت آزمائش ہے ، کیا یہ بات درست ہے؟ کیا میں اپنا نام بدل دوں؟ 

    جواب نمبر: 24348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1188=1188-8/1431

    سعدیہ نام کے متعلق جو کچھ سنا وہ صحیح نہیں۔ اگر کسی پر آزمائش بہت آئے اور اتفاق سے اس کا نام سعدیہ ہو تو اس کو نام سے جوڑنا اور نام ہی کو سبب سمجھنا غلط ہے، نام آپ کا بہت عمدہ ہے اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند