متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 605546
الیان - عالیان نام کیسا ہے ؟
ایسا اسلامی نام تجویز کرے جو ا سے یا ع سے ہو- اور نام کا مطلب آگے بڑھنا یا بلندی پانا ہو یا شہزادہ مطلب ہو - اور الیان - عالیان نام کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 605546
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1125-950/L=1/1443
اسلام میں اچھے ناموں کی ترغیب آئی ہے ؛ اس لیے آپ حضراتِ انبیاء کرام صحابہ عظام یا اولیاء کے ناموں پر لڑکے کا نام تجویز کریں خاص لفظ اور خاص معنی کا لحاظ کرکے نام رکھنا نہ تو مطلوب ہے اور نہ ہی شریعت کا حکم ہے؛ اس لیے اس کے چکر میں نہ پڑیں ، اگر “الف” یا “ عین ” سے ہی ناموں کو رکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل ناموں میں سے کوئی نام تجویز کرلیں: احتشام،اجمل،اسداللہ،اکرام،انس، عبد اللہ ، عبد الرحمن ، عبدالرحیم،عبدالرشید ، عابد،عادل، عرفان،عزیر،عمیر وغیرہ
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند