متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 155840
جواب نمبر: 155840
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 138-116/D=2/1439
(۱) جو حضرات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکی نسل سے ہوتے ہیں ان کو ”سید“ کہا جاتا ہے، لہٰذا اگر کوئی سید ہے تو سید ابوبکر نام رکھنے میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے، اور اگر ”سید“ نہیں ہے تو صرف ”ابوبکر“ نام رکھنا چاہئے۔
(۲) جس کا نام ابوبکر ہو اسے پکارتے وقت بھی ابوبکر ہی کہنا بہتر ہے، کیونکہ کبھی آدھا نام لینے سے اس کو تکلیف ہو جاتی ہے، اور کسی کی تکلیف کا سبب بننا صحیح نہیں ہے، ہاں اگر وہ شخص ابو سے ہی متعارف ہو جائے، یا گھر والے اپنے بچے کو لاڈ پیار میں ”ابو“ کہنے لگیں تو مضائقہ نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند