• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 166170

    عنوان: عارفہ رزین نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بیٹی کا نام” عارفہ روزین('Aarifah Razeen)“ رکھا ہے، مقامی مولانا صاحب نے بتایا کہ” عارفہ“ کا معنی ” اللہ کو کو پہچاننے والا “اور رزین کا معنی” سنجیدہ “ہے، کیاآپ دونوں ناموں” عارفہ اور رزین “کا معنی بتا سکتے ہیں؟ نیز بتائیں کہ عارفہ اور رزین کو عربی اور اردو کیسے لکھا جائے؟

    جواب نمبر: 166170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 187-161/M=2/1440

    مقامی مولانا صاحب نے معنی صحیح بتلایا ، عارفہ کے معنی پہچاننے والی اور رزین کے معنی سنجیدہ ، وزن دار ، باوقار کے ہیں۔ نام درست ہے، عربی اور اُردو دونوں میں ایک ہی طرح لکھا جائے گا یعنی عارِفہ رَزِین ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند