• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 600243

    عنوان:

    تیمور نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ... اپنے لڑکے کا نام _تیمور _ رکھنا چاہتا ہوں، کیا یہ اسلامی نام ہے ... ایک صاحب کا کہنا ہے کہ.. تیمور ایک بادشاہ کا نام تھا جس نے تعزہ داری کی ابتداء کی.... تو اگر یہ صحیح ہے کہ تیمور نامی شخص تعزیہ داری کا بانی ہے ... تو اس بنا پر تیمور نام رکھنے سے گریز کیا جائے .... برائے مہربانی... اطمینان بخش جواب عنایت فرمائیں...

    جواب نمبر: 600243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:75-51/sd=2/1442

     تیمور کے معنی ہیں: لوہا، فولاد، یہ بہادر سے کنایہ ہوتا ہے ، معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے ، تاہم بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام اور صحابہ کرام کے مبارک ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند