• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601572

    عنوان:

    حریم اور حمنہ، نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    حریم اور حمنہ، نام رکھنا کیسا ہے؟ اور ان کے معنی کیا ہیں؟

    جواب نمبر: 601572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 298-216/D=05/1442

     ”حریم“ قابل احترام و مقدس چیز یا جگہ۔ (۲) جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ”حریم الرجل“ کے معنی گھر کی عورتیں۔

    ”حمنہ“ خوبصورت ، سفید رنگ والی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیہ ”حمنہ بنت جحش“ یہ دونوں نام رکھے جاسکتے ہیں۔ ”حمنہ“ نام لڑکی کا رکھنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند