• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 43216

    عنوان: اپنے بچے کا نام صرف محمد رکھ سکتے ہیں

    سوال: میرا سوال ہے کہ میں اپنے بچے کا نام محمد رکھنا چاہتا ہوں، کیا میں اس کا نام صرف محمد رکھ سکتا ہوں؟ اسکے لیے شریعت میں کوئی ممانیت تو نہیں؟ کیوں کہ عرب میں کافی لوگوں کے نام میں نے محمد سنا ہیاور مجھییہ نام پسند ہے۔

    جواب نمبر: 43216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 120-120/M=2/1434 اپنے بچے کا نام صرف محمد رکھ سکتے ہیں، اس میں کوئی ممانعت نہیں بلکہ باعث برکت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند