• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 20148

    عنوان:

    میری لڑکی کا نام نمرہ ہے، کیا یہ درست نام ہے، یا مجھ کو اس کو تبدیل کرنا ہوگا؟ اس نام کا معنی کیا ہے، یا اگر یہ نام درست نہیں ہے تو کیا میں نبیہہ نام رکھ سکتاہوں؟

    سوال:

    میری لڑکی کا نام نمرہ ہے، کیا یہ درست نام ہے، یا مجھ کو اس کو تبدیل کرنا ہوگا؟ اس نام کا معنی کیا ہے، یا اگر یہ نام درست نہیں ہے تو کیا میں نبیہہ نام رکھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 20148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 410=334-3/1431

    مسجدِ نمرہ میدانِ عرفات کی مسجد ہے، اس میں امام الحج یوم العرفہ یعنی نویں ذی الحجہ میں حج کا اہم خطبہ دیتے ہیں، اس مسجد کے نام نامی سے استبراک کرتے ہوئے نام رکھ دیا تو درست ہے، اس کو تبدیل کرنا لازم نہیں اور بدل کر نبیہہ رکھ دیں تو ممنوع بھی نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند