• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 607382

    عنوان:

    ’’اگر آپ کہو جہنم آجاؤ تو بھی آجاؤں ‘‘ کہنے کا حکم

    سوال:

    سوال : مفتی صاحب ایک دوست اپنے دوست کو کہتا ہے کہ اگر آپ کہو جہنم آجاو تو بھی آجاوں گا تو کیا یہ بندہ مسلمان سے خارج ہوتا ہے اور اس کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 607382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 463-326/H=04/1443

     دوست کا مقصد اور مراد یہ ہوگی کہ اے دوست اگر آپ مجھے سخت سے سخت کام کے لیے بھی بلاوٴگے تب بھی آجاوٴں گا۔ ایسی صورت میں یہ بندہ ایمان و اسلام سے خارج نہ ہوگا مگر چونکہ اِس قسم کی بات (جملہ) بولنا کراہت سے خالی نہیں، اس لیے آئندہ اس کلام سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند