• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 604666

    عنوان:

    ہاتھ جوڑنااورسر پر ٹیِکا لگانا کسا ہے ؟

    سوال:

    سیاست میں ہونے کی وجہ سے مجھے غیر مسلموں کے ساتھ رہنا پڑتاہے وہ لوگ ٹکا لگانے کو بولتے ہیں، میں منع کرتا ہوں لیکن وہ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں، ایسے میں میں کیا کروں ہاتھ جوڑنااورسر پرٹِکا لگانا جائز ہے یا جائز ؟ اس پر تھوڑی روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 604666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 789-663/M=10/1442

     ہر مسلمان کے نزدیک، خدا اور رسول کی ناراضگی سے بچنا مقدم ہونا چاہئے۔ غیروں کو خوش کرنے اور محض سیاسی مفاد کے لئے ہندوانہ طور طریقے کو اختیار کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند