• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145817

    عنوان: یزید ابن معاویہ کے بارے میں اکابر کا موقف

    سوال: کچھ علما یزید ابن معاویہ کو اچھا سمجھتے ہیں، اور احادیث کا حوالہ بہی دیتے ہیں، تفصیل بتائیے ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 145817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 133-138/L=2/1438

     

    یزید کے بارے میں ہمارے اکابر کا موقف سکوت کا ہے، قطب الارشاد حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں: ”اور ہم مقلدین کو احتیاط سکوت میں ہے؛ کیوں کہ اگر لعن جائز ہے تو لعن نہ کرنے میں کوئی حرج نہیں لعن نہ فرض ہے نہ واجب، نہ سنت نہ مستحب، محض مباح ہے۔ اور جو وہ محل نہیں تو خود مبتلا ہونا معصیت کا اچھا نہیں۔ (فتاوی رشیدیہ: ۷۸/ قدیم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند