• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 151776

    عنوان: کیا اصحاب کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اصحاب کہف کے بارے میں میں نے لوگوں سے سنا ہے کہ ان کا کتا بھی جنت میں جائے گا اور کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ اس کتے کو انسانی شکل دے کر جنت میں دخول کرے گا، یہ بات کہاں تک درست ہے؟ وضاحت سے فرمائیں۔

    جواب نمبر: 151776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 921-799/D=10/1438

    اصحاب کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا؛ لیکن کسی مستند کتاب میں کوئی کیفیت تحریر نہیں ہے کہ کس صورت میں جائے گا۔ ومن المستطرف: لیس من الحیوان من یدخل الجنة إلا خمسة: کلب أصحاب الکہف اھ (الاشباہ والنظائر: ۳/ ۲۳۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند