• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 60260

    عنوان: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور نبی نے بھی اللہ پاک کا دیدار کیا ہے ؟ کیا کسی اور نبی کوبھی پتا تھا کہ اللہ پاک کی ماہیت کیسی ہے ؟

    سوال: ۱) کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور نبی نے بھی اللہ پاک کا دیدار کیا ہے ؟ کیا کسی اور نبی کوبھی پتا تھا کہ اللہ پاک کی ماہیت کیسی ہے ؟ ۲) اگر انسان کے ذھن میں کوئی شیطانی خیال آے عقیدہ کے بارے میں اور انسان اس پر نہ مثبت نہ منفی سوچے علم نہ ہونے کی وجہ سے (جیسے اللہ کی ذات کی ماہیت )، انسان اس خیال کو اللہ کی ذات پر چھوڑ دے اس صورت میں جب کہ اسے وہ خیال شیطانی خیال لگے اور اسے سمجھ نہ آ رہے ہو کیا کرے بس اسے اللہ کی ذات پر چھوڑ دے ایسا کرنے پر اس پر کوئی گناہ تو نہیں آتا؟

    جواب نمبر: 60260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 984-837/D=10/1436-U (۱) اللہ تعالی کی ماہیت کا ادراک کوئی نہیں کرسکتا لاَ یُدْرِکُہ الاَبْصَارُ۔ (۲) خود سوچنا بند کرکے اور اللہ کے حوالہ کرکے آمنت باللہ کہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند