• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 19853

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا مانگ سکتے ہیں؟ جیسے ایک نعت میں ہے کہ ?مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے?۔ کیا یہ کہنا جائز ہے اگر جائز ہے تو کس صورت میں؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا مانگ سکتے ہیں؟ جیسے ایک نعت میں ہے کہ ?مجھے در پہ پھر بلانا مدنی مدینے والے?۔ کیا یہ کہنا جائز ہے اگر جائز ہے تو کس صورت میں؟

    جواب نمبر: 19853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 425=425-4/1431

    دعا صرف اللہ تعالیٰ سے مانگی جاتی ہے، ہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے سے دعا کی جاسکتی ہے، نعت میں مذکورہ جملہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاضر وناظر مان کر کہنا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند