• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 36363

    عنوان: ہم ایک مخلوط معاشرے میں رہتے ہیں اور ہمارے کافی دوست غیر مسلم ہیں۔ وہ اکثر ہم سے پوچھتے ہیں کی آپ لوگ جانوروں کو ذبح کیوں کرتے ہیں؟

    سوال: ہم ایک مخلوط معاشرے میں رہتے ہیں اور ہمارے کافی دوست غیر مسلم ہیں۔ وہ اکثر ہم سے پوچھتے ہیں کی آپ لوگ جانوروں کو ذبح کیوں کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 36363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 119=71-2/1433 انسانوں اور جانوروں کے خالق اورمالک حقیقی اللہ تبارک وتعالیٰ نے حلال جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دی ہے، جس طرح اناج کھیتی اور قسم قسم کے پھلوں اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں میں بھی روح ہوتی ہے اور ان کو کاٹ کر پکاکر کھانے پینے کے کام میں لینے کی اجازت ہے، بلکہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند