• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 21607

    عنوان:

    کیا مہدی کو نبی علیہ السلام کے برابر ماننے سے نبی علیہ السلام کی نبوت کا انکار لازم آتا ہے، یہ آیت ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین کے منافی ہے۔

    سوال:

    کیا مہدی کو نبی علیہ السلام کے برابر ماننے سے نبی علیہ السلام کی نبوت کا انکار لازم آتا ہے، یہ آیت ولکن رسول اللہ وخاتم النبیین کے منافی ہے۔

    جواب نمبر: 21607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 623=623-5/1431

    حضرت مہدی نبی نہیں ہوں گے ، ان کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے برابر نبی ماننے کی صورت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کا انکار لازم آئے گا اور یہ جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند