• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 52211

    عنوان: کیا نماز کے بعد امام دعا زور سے کرسکتے ہیں اور مصلیان کواس کی آواز پہنچنے پر آمین کہہ سکتے ہیں ؟ برا ہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: کیا نماز کے بعد امام دعا زور سے کرسکتے ہیں اور مصلیان کواس کی آواز پہنچنے پر آمین کہہ سکتے ہیں ؟ برا ہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52211

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 865-706/B=6/1435-U نماز کے بعد زور سے دعا مانگنا بھی جائز ہے، مگر افضل یہ ہے کہ آہستہ امام دعا کرے۔ حدیث شریف میں آیا ہے خیر الدعاء الخفي یعنی بہترین دعا وہ ہے جو آہستہ کی جائے۔ حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کے بارے میں بھی یہی آیا ہے۔ اِذْ نَادَی رَبَّہ نِدَاءً خَفِیًّا اپنے رب کو آہستہ آواز سے پکارا۔ لہٰذا آہستہ آواز سے دعا کرنا بہتر ہے۔ ============= جواب صحیح ہے البتہ جن علاقوں میں نمازوں کے بعد اجتماعی طور پر دعائے جہری کا التزام ہے وہاں بہرحال یہ قابل ترک ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند