• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58781

    عنوان: حضور نی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کا ایمان

    سوال: ایک سوال ذہن میں آ رہا ہے ،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین ایمان پر گئے یا نہیں؟ بریلوی حضرات ہمیشہ اس بات کا طعنہ دیتے ہیں کہ آپ کے بزرگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کافر مانتے ہیں۔ اس سلسلہ میں مدد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 633-498/D=6/1436-U آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے اسلام کے سلسلہ میں پہلے زمانہ کے علماء میں اختلاف رہا ہے۔ اس طرح کی چیزوں کی تحقیقی بات یہ ہے کہ اس میں توقف کرنا چاہیے کیونکہ یہ نہ عقائد کے قبیل سے ہیں نہ ہی ایمان کا جز ہیں، لہٰذا ایسے امور میں لب کشائی کرنا بالکل مناسب نہیں، ا للہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ”وَلَا تَقْفُ مَا لَیْسَ لَکَ بِھِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ کُلُّ أُولَئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْئُولًا“ اپنے اعمال وایمان کی فکر میں لگنا چاہیے۔ العیاذ باللہ کافر کس نے کہا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند