• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 38898

    عنوان: یا محمّد کہنا

    سوال: اس صورت میں یا محمّد کہنا صحیح ہے جب دل میں اقرارہو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری آواز تب ہی سن سکتے ہیں جب اللہ ان کو ہماری آواز سنائے ؟ مثلاً درود شریف میں یا محمّد کہنا وغیرہ ؟

    جواب نمبر: 38898

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 10.09-834/B=6/1433 جب روضہ اطہر کے پاس یا مدینہ طیبہ میں درود شریف میں یا محمد کے ساتھ خطاب کرے تو درست ہے، مدینہ کے علاوہ دوسرے شہر یا دوسرے ملک سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کرکے درود شرف پڑھ رہا ہے تو یہ درست نہیں۔ یہی اہل سنت وجماعت کا مسلک ہے جب ہمارا یہ عقیدہ ہے بولنے سننے کی طاقت اللہ تعالیٰ ہی پیدا کرتے ہیں جب ہی انسان بولتا یاسنتا ہے تو یہ کیا بات آپ نے کہی کہ ہماری آواز تب ہی سن سکتے ہیں جب اللہ ہماری آواز سنائے، جو لوگ ہرجگہ حضور کو خطاب کرکے درود وغیرہ پڑھتے ہیں، آپ کے بارے میں ہرجگہ حاضر وناظر ہونے کا عقیدہ فاسدہ رکھتے ہیں، ہرجگہ حاضر وناظر ہونا یہ اللہ کی خاص صفت ہے، کسی اور کے لیے حاضر وناظر کا عقیدہ رکھنا شرک ہے، جو ظلم عظیم اور بہت بڑا گناہ کبیرہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند