• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 606196

    عنوان:

    اللہ تعالیٰ کے ہرجگہ موجود ہونے کا مطلب؟

    سوال:

    سوال نمبر 32642 https://darulifta-deoband.com/home/ur/islamic-beliefs/32642 میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی ہر چیز میں موجود ہے میرا سوال یہ ہے کہ جن مورتیوں کی ہنود پوجا کرتے ہیں کیا ان میں بھی اللہ تعالی موجود ہے ؟

    جواب نمبر: 606196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 112-82/B=02/1443

     ہر چیز میں یاہر جگہ اللہ کے موجود ہونے کا مطلب مفسرین نے یہ لکھا ہے کہ ساری چیزیں اس کے احاطہٴ علم میں ہے کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں۔ مورتی بھی اس کے احاطہٴ علم میں ہے، کوئی چیز اس کے علم سے باہر نہیں ہے۔ وہ سب کا علم رکھتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند