• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 21766

    عنوان:

    یہ بتائے گا کہ کیا1.......... حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سفارش کے لئے پکارنا جائز ہے ,جیسے کوئ اپنے بھائ کو پکارے کہ آ میری مدد کر مجھے مشکل سے نکال.اب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے چلے گئے تو سفارش کے لئے مدد مانگی جاتی ہے.2.......جو لوگ انکو بولتے ہیں کہ انکو علم غیب تھا وہ اسلئے کہ غیب کی خبریں بتانے والے کو غیب بتانے والا کہتے ہیں .اسلئے انکوکہا جاتا ہے کہ انکو ہے.انکو اللہ کے بغیر خودسے نہیں ہے.3........حاضر کا مطلب ہے موجود ناضر ہوتا ہے دیکھنے والا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم حاضر ناضر ہیں ہر جگہ ہر وقت نہیں ہیں . حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں دیکھ سکتے ہیں کیا ایسے عقائد والا مسلمان ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21766

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 805=560-5/1431

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرجگہ حاضر وناظر جان کر بوقت مصیبت سفارش کے لیے پکارنا ناجائز وحرام ہے، مصائب یا کسی اور ضرورت کے وقت اللہ کے علاوہ کسی اور کو پکارنا درست نہیں۔

    (۲) اس میں کوئی شک نہیں کہ سید الاولین والآخرین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بے شمار مغیبات کا علم دیا گیا، البتہ آپ کو دنیا کے ذرے ذرے کا علم دیا گیا ہے یہ عقیدہ درست نہیں، یہ عقیدہ جمہور اہل سنت والجماعت کے مسلک کے خلاف ہے۔

    (۳) حاضر وناظر کا یہ معنی کہ وہ ہستی جو ہرجگہ کو محیط ہو اوردنیا کی تمام چیزیں اس کے سامنے ہوں اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور پر صادق نہیں آتا، اللہ کے سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی یہی عقیدہ رکھنا کہ ?آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہرجگہ کو محیط ہیں اور دنیا کی تمام چیزیں ان کے سامنے ہیں? عقائد شرکیہ میں سے ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند