• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 149686

    عنوان: بلیاں پریشان کریں تو کیا ان کو مارنا جائز ہے؟

    سوال: ہمارے گھر میں بہت زیادہ جنگلی بلیاں ہیں تقریباً دس پندرہ ، ان بلیوں سے ہمیں بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے، ہم نے ان کو ڈرا کر بھگانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہیں ملی، اس لئے میں یہ پوچھنا چاہوں گا کہ کیا بلیوں کو جان سے مارنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 149686

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 667-652/B=7/1438

    اس صورت میں بلّی کو جان سے مارنا جائز ہے، اصل جس راستہ سے وہ آپ کے گھر میں آتی ہیں اس راستہ کو بند کردینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند