• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 60951

    عنوان: کیا قرآن پڑھ کر ایصال ثواب کرنا درست ہے؟براہ کرم، آیت یا حدیث کے حوالہ سے جواب دیں۔

    سوال: کیا قرآن پڑھ کر ایصال ثواب کرنا درست ہے؟براہ کرم، آیت یا حدیث کے حوالہ سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 60951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1141-1116/H=11/1436-U درست ہے اور ثواب پہنچتا ہے، نیز ثواب پہنچانے والے کے لیے بھی باعث اجر وثواب ہے (۱) عن علي رضي اللہ عنہ مرفوعًا من مرّ علی مقابر وقرأ ’قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ“ إحدی عشرة مرة ثم وہب أجرہ للأموات أعطی من الأجر بعدد الأموات یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت ہے کہ جو شخص قبرستان پر گذرے اور سورہٴ قل ہو اللہ احد گیارہ دفعہ پڑھ کر اس قبرستان کے مردوں کو ثواب ہدیہ کردے تو اُس کو (ہدیہ کرنے والے کو) اس قبرستان میں مدفون مردوں کی تعدادکے بقدر اجر وثواب ملے گا (شرح الصدور: ۱۲۳) یہ اور اس جیسی کئی احادیث شریف ذکر کرنے کے بعد علامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہذہ الروایات وإن کانت ضعیفة لکن مجموعہا یدل علی أن لذلک أصلا (إعلاء السنن: ۸/ ۳۴۳) یعنی شرح الصدور کے موٴلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ روایتیں (جو ایصالِ ثواب اور اس کے اجر کثیر پر دلالت کرتی ہیں) اگرچہ ضعیف ہیں لیکن ان سب کے مجموعہ سے بلاشبہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کی اصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند