• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600747

    عنوان:

    بھوت پریت اور چڑیل کی حقیقت

    سوال:

    اسلامی نقطئہ نظر سے بھوت پریت اور چڑیل کی کیا حقیقت ہے نیز سایہ یا آہٹ یا آتما کیا ہے ؟ عوام کی جانب سے اکثر یہ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

    براہ کرم راہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 600747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 244-179/B=03/1442

     بھوت پریت ، سایہ، ہوا وغیرہ یہ سب وہمیات سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کی شریعت میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہاں جن کا اثر یا سحرکا اثر یہ تو ثابت ہے بقیہ ساری چیزیں توہمات کے قبیلہ سے ہیں ۔ عامل لوگ لوگوں کے دلوں میں اس کا ہوا بیٹھا دیتے ہیں اور وہم کو تقویت دیتے ہیں۔ ہم مسلمانوں کو اس طرح کی وہمیات میں نہ پڑنا چاہئے، خود بھی پاک و صاف رہیں، گھروں کو بھی پاک و صاف رکھیں ، پانچوں وقت نماز پڑھیں ، گھروں میں نفل نماز اور قرآن کی تلاوت کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ کوئی چیز قریب نہیں آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند