• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 58657

    عنوان: اولیاء اللہ كی چیزوں سے تبرك حاصل كرنا

    سوال: میرا ایک بریلوی دوست ہے جو کہتاہے کہ آپ دیوبندی اولیاء کے مقدس یاد گار (تبرکات) سے برکت حاصل نہیں کرتے ہیں۔ کیا اولیاء کرام کے تبرکات سے برکت حاصل کرنا جائزہے؟اگر نہیں تو بریلوی ایسا کیوں کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 58657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 504-507/H=6/1436-U اولیاء کی مقدس یادگار اور ان کے اصل تبرکات اُن حضرات کی ہدایات وتعلیمات ہیں، اتباعِ سنت دینی احکام پر مضبوطی سے عمل گناہوں سے شدید نفرت ایک دوسرے کا حق ادا کرنا، حق تلفی سے بچنا بچانا اولیاء اللہ کے تبرکات ہیں، ان جیسے تبرکاتِ اولیاء کو دیوبندی حضرات دل و جان سے قبول کرکے عمل کرتے ہیں، بزگوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں، اتباعِ سنت کو حرز جان بناتے ہیں، گناہوں سے بچنے بچانے میں مصروف رہتے ہیں فالحمد للہ علی ذلک․ معلوم نہیں کہ آپ کے بریلوی دوست کے یہاں اولیاء کی مقدس یادگار اور تبرکات میں کیا امور شامل ہیں؟ اگر ان کی کچھ تفصیل وہ بریلوی دوست بتلاتا ہو تو اس کے متعلق بھی کچھ لکھا جاتا۔ ==================== جواب صحیح ہے اور حدود میں رہ کر ان کی اشیاء سے بھی تبرک حاصل کرنا جائز ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند