• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147282

    عنوان: بنا ناک چھدوائے نکاح كرنا؟

    سوال: کیا بنا ناک چھدوائے نکاح نہیں ہوتا؟ یا نہیں چھدوانے سے گناہ ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 147282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 266-256/N=4/1438

     (۱، ۲): ناک چھدوانا اور اس میں زینت کے لیے کوئی زیور پہننا جائز ہے ، واجب وضروری نہیں ہے ؛ اس لیے ناک چھدوائے بغیر بھی نکاح ہوجاتا ہے اور ناک نہ چھدوانے میں شرعاً کچھ گناہ نہیں۔ وہل یجوز الخزام في الأنف لم أرہ (الدر المختار، مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیر، فصل فی البیع وغیرہ، ۹: ۶۰۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ، قلت:”لم أرہ“، قلت: إن کان مما یتزین بہ النساء کما ہو في بعض البلاد، فہو فیہا کثقب القرط اھ ط، وقد نص الشافعي علی جوازہ۔ مدني (رد المحتار) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند